ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال پر بادل کا حملہ، آپ کے کام کاج پر اٹھائے سوال

کجریوال پر بادل کا حملہ، آپ کے کام کاج پر اٹھائے سوال

Tue, 11 Oct 2016 12:06:33    S.O. News Service

مکتسر10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کو کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کی پارٹی بتاتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے آج اروند کجریوال کو خبردار کیا کہ ریاست اور ملک کی ترقی میں ’’آپ‘‘کی کوئی ایک شراکت شمارکر ادیں۔پانچویں بار ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر اقتدار سنبھال رہے بادل نے کہا کہ یہ بات آن ریکارڈ ہے کہ آپ کو صرف موقع پرستوں اوردل بدلوکاگروہ ہے جنہوں نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے ایک کے بعد ایک پارٹی چھوڑ دی تو ان لوگوں سے ریاست اور اس کی عوام کے لئے کسی اچھے کام کی توقع نہیں کی جا سکتی۔یہاں لانبی اسمبلی حلقہ میں ’’سنگت درشن ‘‘پروگرام سے الگ نامہ نگاروں سے بات چیت میں وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ کجریوال کو پنجاب کی کاشت اور دیہی زندگی کی بنیادی باتیں بھی نہیں معلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا واحد مقصد پنجاب میں سیاسی اقتدار حاصل کرنا ہے جہاں اگلے سال کی شروعات میں انتخابات ہونے ہیں۔بادل نے کہا کہ کجریوال پنجاب مخالف سوچ سے دوچار ہیں اور ستلج جمنا لنک نہر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ان کی حکومت کے رخ سے یہ بات جھلکتی ہے۔سپریم کورٹ میں دہلی کی اپنی حکومت کے حلف نامے میں اس معاملے پر پنجاب کا رخ غیر آئینی اور ملک مخالف کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ قدرتی طور پر اس ریاست کے مفادات کے تحفظ کے تئیں جھکاؤ رکھتے ہیں اور ہریانہ کے لئے پنجاب کا پانی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔بادل نے کل کجریوال کے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا کہ پنجاب میں اکالی دل اور کانگریس اگلے سال اسمبلی انتخابات کے لئے ساز باز کر رہے ہیں۔


Share: